جنیوا…ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جنیوا میں ہونے والے جوہری پروگرام کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے 20 جنوری کی تاریخ منتخب کر لی گئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران اورعالمی طاقتوں کے ماہرین نے جنیوا میں ہونے والے جوہری معاہدے کا اطلاق 20 جنوری سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی
وفد کے سربراہ حامد نژاد کے مطابق جوہری معاہدے میں سے ایک اہم تجویز پر عمل درآمد کیا جائے گا، جس پر ایرانی سیاسی قیادت کی طرف سے منظوری لینا ابھی باقی ہے۔ جنیوا میں ہونے والے عبوری معاہدے کے تحت ایران متنازعہ جوہری سرگرمیوں کو 6 ماہ کے لیے منجمد کرے گا جس کے بدلے ایران پر سے کچھ پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔